پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2021

چیئرمین نادرا طارق ملک کی الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط کی وضاحت

چیئرمین نادرا طارق ملک نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، ہم ان کو آرڈر نہیں کر  رہے، وہ ڈانٹتے بھی ہیں تو ڈانٹ سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ای سی پی کے کہنے پر اسٹریٹجی بنائی اور پروجیکٹ پلان دیا، ای سی پی نے ہمیں زبانی گو ہیڈ دیا، اس کے بعد آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ تکنیکی لوگ تکنیکی بات چیت کرتے ہیں، ای سی پی کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی، پاکستان جاؤں گا تو غلط فہمی دور کروں گا۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے نادرا حکام کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے جواب میں لکھا تھا کہ تاثر ملتا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے۔

مزید خبریں :