دنیا
Time 17 ستمبر ، 2021

احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کر لیں: رپورٹ

احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا تھا— فوٹو: فائل
احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا تھا— فوٹو: فائل

امریکی اخبارکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے) کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نےامریکی مدد حاصل کرنے کیلئے لابنگ فرم ’رابرٹ اسٹرائیک‘ کو  ہائرکیا، یہ لابنگ فرم  کام  مفت میں کرتی ہے۔

احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی احمد مسعود نے امریکی اخبار کو بھیجے گئے مضمون میں امریکا سے طالبان کے خلاف لڑائی میں مدد کی درخواست کی تھی۔

احمد مسعود افغانستان کے آخری مزاحتمی گڑھ پنجشیر میں طالبان کا قبضہ روکنے کے لیے پر عزم تھے تاہم گزشتہ دنوں طالبان نے پنجشیر پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :