Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
17 ستمبر ، 2021

’ارے واہ کتنی پیاری لگ رہی ہو بیٹا‘، سلمان کا علیزے کی ویڈیو پر تبصرہ

سلمان خان بھانجی کی بالی وڈ اینٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔ فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
سلمان خان بھانجی کی بالی وڈ اینٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔ فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری کی بالی وڈ انٹری سے قبل کمرشل ویڈیو  سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، علیزے اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں ایک جیولری برانڈ کے لیے بنائے جانے والے کمرشل میں اداکاری سے  مداحوں کو خاصا متاثر کرچکی ہیں۔


اب علیزے کی کمرشل پرفارمنس سے سلمان خان بھی خاصے متاثر نظر آتے ہیں جس کا اظہار سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کمرشل ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے۔

سلمان خان نے علیزے اگنی ہوتری کی کمرشل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے واہ علیزے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔‘

سلمان نے اپنی پوسٹ میں علیزے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی علیزے اگنی ہوتری کے والد اداکار اتُل اگنی ہوتری کی جانب سے انکشاف سامنے آچکا ہے کہ علیزے بھی بالی وڈ میں اپنا کیریئر بنائیں گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM