Time 17 ستمبر ، 2021
کھیل

نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ، ڈیرن سیمی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔

اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا کافی مایوس کن خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ6 سال پاکستان کا دورہ کرتا رہا، یہ ایک بہترین ملک ہے اور میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ سمجھا۔

ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کو ایک بڑا دھچکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

مزید خبریں :