کھیل
Time 17 ستمبر ، 2021

’نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ کل پاکستان پہنچے گا‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں وسیم خان  نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دورہ ختم کیاجانا افسوسناک امر ہے اور جو بھی ہوا غلط ہوا۔

انہوں نے بتایاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

مزید خبریں :