Time 17 ستمبر ، 2021
دنیا

افغانستان: طالبان نے لڑکوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

طالبان کی وزارت تعلیم نے ہفتے کے روز سے لڑکوں کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولو کھولنے کا اعلان کیا ہے
طالبان کی وزارت تعلیم نے ہفتے کے روز سے لڑکوں کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولو کھولنے کا اعلان کیا ہے

افغانستان میں طالبان نے لڑکوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کی وزارت تعلیم نے ہفتے کے روز سے لڑکوں کے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکول کھولے جانے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیداران کا کہنا ہےکہ وہ سابقہ طالبان حکومت کی بنیادی پالیسیوں کو دوبارہ جاری نہیں رکھیں گے جس میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد تھی۔

طالبان عہدیداران نے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہےکہ لڑکیاں جہاں تک چاہیں انہیں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاہم ان کے کلاس رومز لڑکوں سے علیحدہ ہوں گے۔


مزید خبریں :