کھیل
Time 18 ستمبر ، 2021

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم آج خصوصی طیارے سے وطن روانہ ہوگی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج  شام اسلام آباد سے وطن واپس روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج  اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع  کا بتانا ہےکہ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔

واضح رہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا  جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :