کھیل
Time 18 ستمبر ، 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے پاکستان سے روانہ ہوگئی

گزشتہ روز کیویز کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دورہ ختم کرنے کا اعلان کیاتھا— فوٹو: اسکرین گریب
گزشتہ روز کیویز کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دورہ ختم کرنے کا اعلان کیاتھا— فوٹو: اسکرین گریب

دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی جبکہ خصوصی طیارے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اور اسٹاف سمیت 33 افراد سوار ہیں۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید  نے بتایا تھاکہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا جہاں ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تمام 33 ممبران کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیویز کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دورہ ختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

مزید خبریں :