Time 18 ستمبر ، 2021
پاکستان

لاہور: گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم پیدل چلتی خاتون کا گلی میں پیچھا کرتا ہے اور خاتون جب اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچ جاتی ہے تو ملزم دور کھڑے ہو کر نازیبا اشارے کرتا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :