دنیا
Time 19 ستمبر ، 2021

کابل ڈرون حملے سے متعلق نئی معلومات نے مزید سوالات کھڑے کر دیے

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے آخری ڈرون حملے سے متعلق سامنے آنے والی نئی معلومات نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے حملے سے پہلے بتا دیا تھا کہ حملے کی جگہ پر بچے موجود ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے 29 اگست کو کابل ڈرون حملے سے قبل وارننگ دی تھی کہ عام شہری ٹارگٹ پر موجود ہیں جبکہ بچے نشانے والی گاڑی کے اندر ہو سکتے ہیں البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل لانچ ہونے سے قبل سی آئی اے کی جانب سے دی گئی وارننگ متعلقہ حکام تک پہنچی تھی یا نہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ڈرون حملے میں جانی نقصان نامکمل معلومات کے سبب ہوا جس پر جمعے کو امریکی ملٹری کے اعلیٰ حکام نے پریس کانفرنس میں یہ تسلیم کیا کہ حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی۔

خیال رہے کہ کابل ڈرون حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 7 بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :