Time 19 ستمبر ، 2021
پاکستان

ایف آئی اےکی کارروائیاں، سائبرکرائم میں ملوث خاتون اور ایک شخص گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم  سرکل نےکراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے سائبرکرائم میں ملوث خاتون سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ 

 ایڈيشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق حیدر آباد میں گرفتار ملزم نے ایک گھرکے واش روم میں کیمرہ لگا رکھا تھا۔

ملزم  اس کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سے خواتین کو بلیک میل کر رہا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک خاتون سے زيادتی کی کوشش ہوئی ، واقعےکی ویڈیو لڑکی کی سابقہ نند نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، ویڈیو وائرل کرنے پر ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ، دونوں ملزمان سے شوابد برآمد کرلیےگئے ہیں۔ 

مزید خبریں :