19 ستمبر ، 2021
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں مسلسل دوسرے روز خواتین کو ہراساں کرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
حالیہ واقعہ بھی گلشن راوی میں پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی اپنےگھرکی چھت پر آئی تو پڑوس کا نوجوان بے لباس ہوگیا۔
ایک روز پہلے بھی گلشن راوی میں ہی گلی میں کھڑے ایک شخص نے ایسی ہی اوچھی حرکت کرکے ایک خاتون کو ہراساں کیا تھا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں،تاہم ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ۔