پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2021

لاہور کے ہوٹل میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

لاہور کے علاقے ملت پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

ملتان کی رہائشی خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ وہ کراچی جا رہی تھی کہ ایک شخص ظفر نے فون کر کے لاہور بلا لیا اور اسے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا۔

خاتون کے مطابق ہوٹل میں ظفر، اعظم اور حمزہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے اس کے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :