پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2021

لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں بیٹی کے سامنے ماں سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم 3 ماہ سے میری بیٹی کو جسم فروشی پر مجبور کرتا رہا، پھر ملزم نے مجھ سےگن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس نے میری بیٹی سے بھی زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور ماں بیٹی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مبینہ زیادتی کا واقعہ 18 ستمبر کو  پیش آیا تھا، واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :