Time 23 ستمبر ، 2021
صحت و سائنس

پختونخوا کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری ہے اور  صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔

پشاور سمیت صوبے کے 21 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 736 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ سندھ میں رواں ماہ اب تک 338 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی ڈویژن میں ڈینگی کے 239 کیسز سامنے آئے جس میں ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے۔

مزید خبریں :