پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2021

پی ٹی آئی کے 3 سال میں پیٹرولیم شعبے کے گردشی قرضوں میں 50 فیصد اضافہ

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 سال کے دوران پیٹرولیم شعبے کے گردشی قرضوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے  قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں آگاہ کیا کہ  پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں تقریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے،  جون 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا جو مئی 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔

حماد اظہر نے پیٹرولیم شعبے کے گردشی قرضوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیس کے شعبے کے رسدی تسلسل میں تاخیر سے وصولیاں قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، اسی طرح  سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے۔

حماد اظہر نے مزید بتایا کہ  پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لیے پیٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :