دنیا
Time 24 ستمبر ، 2021

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا ایک اور ثبوت، مسلم آبادی کیخلاف آپریشن میں کئی افراد قتل

بھارت کے ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں پر جاری ظلم  و بربریت کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔

بھارتی ریاست آسام میں غیر قانونی قرار دے کر مسلمان آبادی کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا اور احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک مسلمان شخص کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کی بےحرمتی کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار ایک نہتے شخص پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں جبکہ ایک کیمرہ مین بھی پولیس کی موجودگی میں اس شخص پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس آپریشن پر کڑی تنقید کی گئی۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نگرانی میں ریاست آسام میں آگ لگی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :