کھیل
Time 24 ستمبر ، 2021

عمر اکمل کی خاتون کے ساتھ بالی وڈ گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ بالی وڈ گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر اکمل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں سفید لباس پہنی خاتون (جن کا چہرہ نظر نہیں آرہا) کے ساتھ بالی وڈ کے گانے ’ہایو ربا ہایو ربا‘ پر لپ سنکنگ  کرتے اور ہلکا پھلکا رقص کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے ذریعے ایک بار پھر  قومی کرکٹر  نے  سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمراکمل کی اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے رواں برس اپریل میں ٹک ٹاک جوائن کیا تھا۔

مزید خبریں :