Can't connect right now! retry

کھیل
24 ستمبر ، 2021

دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا

دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی دورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹ منٹ پوری کرنے کا پلان ہے، ہمارا ارادہ یہی ہےکہ ہم ٹورز کی ذمے داریاں پوری کریں گے۔

سی ای اوکرکٹ ویسٹ انڈیز جانی گریو کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح دوسرے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے، ویسٹ انڈیز  پلیئرز  ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری مینز  اور ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے۔

جانی گریو نے کہا کہ منگل کو سی ای او  پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، گزشتہ ہفتے کے دوران جو ہوا اس پر بات ہوئی، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہوگی، مینز  اینڈ ویمنز ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے دورے منسوخ کیے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM