Time 24 ستمبر ، 2021
پاکستان

عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکا منتقل کرنے کے لیے آنے والی ائیر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عمر شریف کو لینے کے لیے امریکا سے آنے والی ائیر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

ائیر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی جس کا کال سائن IFA 1264 ہے۔

کپتان کے ہمراہ 5 کریو ممبرز بھی ائیر ایمبولینس میں پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ نامور اداکار و کامیڈین عمر شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :