Time 18 ستمبر ، 2021
پاکستان

عمر شریف کیلئے ائیر ایمبولینس کب تک پہنچے گی؟

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا ہے، امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ائیر ایمبولینس پہنچ جائے گی۔

ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، ائیرایمبولنس کے حصول سے متعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ‏شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ائیر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ائیر ایمبولنس کیلئے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :