ثنا خان اور ان کے شوہر کے ساتھ آئندہ 3 سالوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی پیشگوئی

ثنا خان کا مفتی انس سے نومبر 2020 میں نکاح ہوا تھا__فوٹو: انسٹاگرام/ثنا خان
ثنا خان کا مفتی انس سے نومبر 2020 میں نکاح ہوا تھا__فوٹو: انسٹاگرام/ثنا خان

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

مذکورہ پیشگوئی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کی گئی ہے۔

کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں کہا کہ آئندہ تین سالوں میں اداکارہ اور ان کے شوہر کی طلاق ہوجائے گی۔

کمال راشد کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار نہیں جب کے آر کے نے انڈسٹری سے منسلک کسی جوڑے کے حوالے سے ایسی پیشگوئی کی ہو۔

اس سے قبل بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس ، اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق سے متعلق کمال راشد کی جانب سے پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :