جوہی چاؤلہ کو ان کے شوہر جے مہتا کیسے ملے ؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنےکیرئیر کے عروج میں شادی کرلی تھی۔

جوہی چاؤلہ کے شوہر جے مہتا کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

ایک حالیہ ٹی وی شومیں جوہی چاؤلہ نے جے مہتا اور اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں بتایا کہ کیسے دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

پروگرام میں جب کامیڈین گورو دوبے نے جوہی اور عامر خان کی مشہور فلم ‘ ہم ہیں راہی پیار کے'  کےگانے کے بول دہراتے ہوئے پوچھا کہ ممبئی سے گئی پونا، پونا سے گئی دلی، دلی سے گئی پٹنہ، بیچ میں گجرات تو آیا نہیں تو پھر یہ جے مہتا کہاں سے ملا؟

اس پر جوہی چاؤلہ نے بھی مذاحیہ انداز میں کہا کہ وہ غلطی سے مل گئے، خیال رہےکہ جے مہتا کا تعلق بھارتی گجرات کے معروف کاروباری خاندان سے ہے۔


مزید خبریں :