جوہی چاولہ نے اپنی زندگی کے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کردی

میں بار بار اپنے ڈائیلاگز بھول رہی تھی، اداکارہ__فوٹو: سوشل میڈیا
 میں بار بار اپنے ڈائیلاگز بھول رہی تھی، اداکارہ__فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ جوہی چاولہ نے 1987 میں بننے والے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس پر طویل کیپشن درج تھا۔ جوہی چاولہ نے بتایا کہ یہ بھارت کے معروف فلم ساز 'بی آر چوپڑا' کا ڈرامہ تھا اور میرا اس میں مختصر کردار تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ڈرامے کا نام 'بہادر شاہ ظفر' تھا، شوٹنگ کے دوران میں بہت گھبرا رہی تھی کیونکہ میں بالکل نئی اداکارہ تھی۔

جوہی نے کیپشن میں بتایا کہ میں بار بار اپنے ڈائیلاگز بھول رہی تھی لیکن ڈائریکٹر نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور مجھے بار بار پرسکون ہونے کا کہتے رہے۔

جوہی چاولہ نے اس کلپ سے متعلق کہا کہ یہ کلپ انہوں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، انہوں نے ویڈیو بھیجنے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ جوہی چاولہ نے 1986 میں فلم 'سلطنت' سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں 1988 میں ریلیز کی جانیوالی سپرہٹ فلم'قیامت سے قیامت تک' سے پہچان ملی۔ 

مزید خبریں :