Time 26 ستمبر ، 2021
دنیا

خواہش کے باوجود کوئی نہیں آتا، افغان خاتون کا ڈرائیونگ اسکول بند کرنے کا اعلان

نیلاب نے ایک سال قبل کابل میں ڈرائیونگ سینٹر قائم کیا تھا جسے اب بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے —فوٹوفائل
 نیلاب نے ایک سال قبل کابل میں ڈرائیونگ سینٹر قائم کیا تھا جسے اب بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے —فوٹوفائل

 افغان خاتون سرمایہ کار  نیلاب نے کابل میں قائم ڈرائیونگ سینٹر  بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے  طلوع نیوز کے مطابق نیلاب نے ایک سال قبل کابل میں ڈرائیونگ سینٹر قائم کیا تھا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد لڑکیوں اور خواتین  کی جانب سے ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش کے باوجود  گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک نے بھی سینٹر کا دورہ نہیں کیا۔

مجھے ایک غیر واضح مستقبل کا سامنا ہے:نیلاب فوٹوبشکریہ افغان میڈیا
مجھے ایک غیر واضح مستقبل کا سامنا ہے:نیلاب فوٹوبشکریہ افغان میڈیا

نیلاب کہتی ہیں کہ مجھے ایک غیر  واضح مستقبل کا سامنا ہے جس کے باعث میں نے اب ڈرائیونگ اسکول کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ملازمت یا تعلیم سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے کیوں کہ وہ معاشرے کا نصف حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے اعلان کے مطابق خواتین کو اسلامی قوانین کے مطابق کام کرنے اور  تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ 

ثقافتی کمیشن کے رکن سید خوستی کا کہنا تھا کہ خواتین اسلامی فریم ورک کی بنیاد پر کسی بھی شعبے میں کام کر سکتی ہیں تاہم  طالبان کی جانب سے ابھی تک لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مزید خبریں :