26 ستمبر ، 2021
لیجنڈری اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے والی ائیر ایمبولینس آج رات 11 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرےگی، عمر شریف کے اہل خانہ ائیر ایمبولینس کے ہمراہ روانہ نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق تکنیکی طورپر ائیر ایمبولینس 3 مختلف ممالک میں ری فیولنگ کے لیے اسٹےکرےگی، عمر شریف کے اہل خانہ کے پاس اسٹے والے ممالک کے ویزے نہیں ہیں اس لیے وہ علیحدہ روانہ ہوں گے۔
عمر شریف کی پہلی بیوی اور دو بیٹے 28 ستمبرکوکمرشل پرواز کے ذریعے امریکا جائیں گے،تینوں فیملی ممبرز کےلیے محکمہ صحت کی جانب سے ٹکٹس بک کروائی گئی ہیں، ٹکٹ کے حامل فیملی ممبرز میں عمر شریف کی اہلیہ فرح دیبا، بیٹے جواد عمر اور فواد عمر شامل ہیں۔
عمر شریف کو تین مختلف ممالک میں اسٹے کے بعد ائیرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن یونی ورسٹی اسپتال پہنچایا پہنچایا جائے گا۔