Time 27 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

'میں راج کندرا ہوں، اس کے جیسی لگتی ہوں؟' شوہر کا پوچھنے پر شلپا آگ بگولہ

اداکارہ نے شوہر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر برہمی کا اظہار کیا__فوٹو فائل
اداکارہ نے شوہر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر برہمی کا اظہار کیا__فوٹو فائل

معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شلپا سے میڈیا نے راج اور ان کے کیس سے متعلق معلومات لینا چاہیں تو اداکارہ نے غصے میں جواب دینے سے انکار کردیا۔

شلپا شیٹی نے غصے میں صحافی سے ہی سوال کرڈالا کہ ’کیا کہ میں راج کندرا ہوں، میں اس کے جیسی لگتی ہوں؟ اداکارہ نے  پھر کہا ’نہیں نہیں بتائیں میں کون ہوں؟‘

اداکارہ نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ بحیثیت فنکار آپ کو کبھی شکایت نہیں کرنی چاہیے نہ ہی کبھی کسی معاملے کی وضاحت دینی چاہیے، یہ ہی میری زندگی کا فلسفہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کی مقامی عدالت نے دو ماہ جیل میں رہنے کے بعد 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ 

مزید خبریں :