Time 28 ستمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

شہرِ قائد میں آج  بھی وقفے وقفےسے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج دوپہر کے بعد تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جب کہ شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ  موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

مزید خبریں :