'عمر شریف کی فلائٹ رسکی ہے، آپ سب دعا کریں'، اہلیہ کا ویڈیو پیغام

معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

زرین عمر نے امریکا روانگی کے موقع پر ائیر ایمبولنس سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکار کے مداحوں سے عمر شریف کے بخیر و عافیت امریکا منتقلی کیلئے دعا کرنے کا کہا ہے۔

ویڈیو میں زرین عمر نے کہا کہ ہم ائیر ایمبولنس میں ہیں، آپ سب کی دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں، میں آپ سب کی دعاؤں کے ساتھ ہی عمر کو امریکا لے کر جانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یہ رسکی فلائٹ ہے لہٰذا آپ سب عمر شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہم خیر خیریت سے امریکا کے اسپتال میں پہنچ جائیں اور جلد از جلد علاج ہوجائے۔

واضح رہے کہ دل کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا کامیڈین اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے آج دوپہر ائیر ایمبولنس میں امریکا روانہ کر دیا گیا ہے، اہلیہ زرین عمر اداکار کے ہمراہ گئی ہیں۔

مزید خبریں :