عمر شریف علاج کیلئے بذریعہ ائیر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے

مشہور پاکستانی کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کر دیا گیا۔

ان اہلیہ زریں غزل بھی ائیر ایمبولینس میں ان کے ہمراہ گئی ہیں جبکہ دیگر تین اہلخانہ کے افراد کمرشل پرواز سے امریکا روانہ ہوں گے۔

 اداکار عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔  وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 ان کے علاج کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ہے۔ انہیں آج صبح ایمبولینس میں کراچی کے نجی اسپتال سے کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچایا گیا۔

عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جا رہا ہے جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے ہیں۔

عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔— فوٹو: جیو نیوز
عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔— فوٹو: جیو نیوز

عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی ہے۔ عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

ائیر ایمبولینس کی پرواز ائی ایف اے 1264 نے آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر  میں بجے ٹیک آف کیا۔ ائیر ایمبولینس طیارہ تین مختلف ملکوں میں اسٹاف اوور کرتے ہوئے امریکا پہنچے گا۔

قبل ازیں ائیرپورٹ راونگی سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے  عمر شریف کو سفر کے لیے فٹ قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :