28 ستمبر ، 2021
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر تو لندن میں کوئی کیس ہی نہیں تھا پھر وہ سرخرو کیسے ہوگئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ لندن میں بنایا ہی نہیں گیا، مقدمہ سلیمان شہباز پر تھا، حکم بھی سلیمان شہباز سے ہی متعلق تھا اور برطانوی عدالت نے ان ہی کے اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ سلیمان شہبازپر، اکاؤنٹس بحال ہوئے سلیمان شہباز کے اور سرخرو ہوگئے شہبازشریف، یہ منطق سمجھ میں نہیں آرہی، حیران ہوں کہ اس میں شہباز شریف کیسے بری ہوگئے، یہ نہ فیصلہ ہے اور نہ ججمنٹ ہے بلکہ صرف شارٹ آرڈر ہے، برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی بریت کا کوئی فیصلہ نہیں دیا جب کہ شہباز شریف کے خلاف دو مقدمات پاکستان میں چل رہے ہیں ، ایک میں چالان جمع ہوگیا ہے ،دوسرے میں تفتیش جاری ہے۔
مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی یہ بات بھی جھوٹ ہے کہ برطانیہ میں مقدمات حکومت پاکستان یاایسٹ ریکوری یونٹ نے شروع کروائے۔