Geo News
Geo News

پاکستان

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری دے دی

سوشل میڈیا کمپنیوں کو طےکردہ حکومتی قواعدکے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی، ذرائع— فوٹو:فائل
سوشل میڈیا کمپنیوں کو طےکردہ حکومتی قواعدکے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی، ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری دے دی جس کے بعد اب سوشل میڈیا سے متعلق کمپنیوں کو پاکستان کے رولز کے تحت کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت  نے بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں سے رولز شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو طےکردہ حکومتی قواعدکے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :