Time 29 ستمبر ، 2021
پاکستان

منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس، ایف آئی اے نے شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوادیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو 20 سوالوں پرمشتمل سوالنامہ بھجوادیا۔

 سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ  رمضان شوگر ملز ملازمین کےاکاؤنٹس میں 2008 سے 2018 تک25 ارب روپےکی ٹرانزکشن ہوئی، جس کے تحت شہباز شریف نےوکلا کو بینکوں کےذریعے پیسے بھیجے۔

ارسال کیے گئے  سوالنامے میں ایف آئی اے نے  شہبازشریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :