Time 29 ستمبر ، 2021
کاروبار

سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا

سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا اور تیل فراہمی پر دو سے تین روز میں تفصیلات آجائیں گی۔

خیال رہے کہ 2019 میں سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر خام تیل فراہم کیا گیا تھا۔