Time 29 ستمبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

روسی عدالت نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے: فائل فوٹو
رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے: فائل فوٹو

روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر تقریباً 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز ماسکو کی مقامی عدالت نے روس کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے گئے مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر گوگل کو  تقریباً 90 ہزار ڈالرز( ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فوری جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ہی روس نے یوٹیوب کی جانب سے اس کے جرمن لینگویج چینلز کو ڈیلیٹ کیے جانے پر  یوٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔

 یاد رہے کہ  رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر  فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جب کہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :