پاکستان
Time 30 ستمبر ، 2021

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے پابندیوں کی زد میں آجائیں گے

عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو  کل یعنی یکم اکتوبر سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ  30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔

جیو نیوز کے مطابق، وہی افراد کل  سے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی میں  بیٹھ سکیں گے جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔

مزید برآں ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  شادی بیاہ کی تقریب، شاپنگ مال، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی  داخل نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوائیں۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :