Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

بجلی کی تقسیم کار کمپنی  ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ  پر آن لائن عوامی سماعت ہوئی جس  دوران نیپرا حکام نے  بریفنگ دی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اووربلنگ پر نیپرا کو 64 اور کے الیکٹرک کی اووربلنگ کے خلاف 13 درخواستیں ملیں۔

دوران سماعت میپکو حکام نے بتایا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی  جبکہ اوور بلنگ ہماری ہی کمپنی میں نہیں ہوئی، سب کمپنیوں میں ہوئی۔

 جس پر چیئرمین نیپرا نےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا بلکہ یقین ہوگیا ہے، یہ بتائیں صارفین کا نقصان کون پورا کرے گا؟

مزید خبریں :