پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2021

وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل پر احتجاج کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھ دیا —فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل پر احتجاج کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھ دیا —فوٹو:فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کو خط لکھ دیا۔

 وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل پر احتجاج کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق کو خط لکھ کر خدشات کا اظہار کیا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ، زیادہ بل آنے اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے صوبائی حکومت کی ساکھ متاثر ہوگی  جبکہ  بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ پریشان ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے خط میں لکھا کہ صوبہ بجلی اور گیس پیدا کرتا ہے اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے  صوبے کی معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں سے حکومت کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :