دنیا
Time 30 ستمبر ، 2021

مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس ، تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے نام سے موجود ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے—فوٹوفائل
 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے نام سے موجود ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے—فوٹوفائل

سوشل میڈیا پر مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر سوشل میڈیا  پر وائرل ہورہی ہے۔

مائیکرو  بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے کو عکس بند کیا گیا ہے۔

اس تصویر کی سب سے خاص بات مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا نظر آتا خوبصورت عکس ہے جو دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

تصویر میں سورج کی تیز کرنوں کو خانہ کعبہ پر پڑتا دیکھا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کا منظر مقام ابراہیمؑ پر واضح نظر آرہا ہے۔

مزید خبریں :