23 اگست ، 2021
مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے موقع پر حرم میں کعبہ شریف کو غسل دینے کی تقریب ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی جب کہ غسل کعبہ کے فرائض گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے انجام دیے۔
خانہ کعبہ کو اندر سے عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔
دوسری جانب فیس بک پر حرمین شریفین کے تصدیق شدہ پیج پر غسل کعبہ کی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر اور غسل کعبہ کے لیے استعمال کیے جانے لوازمات بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کے حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ نے کورونا کے پیش نظر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔