کاروبار
Time 01 اکتوبر ، 2021

ایف بی آر کی جانب سے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارک باد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیان جاری کیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف با آ سانی پور ا کر لےگا، صرف ستمبرکے مہینے میں 31.2 فیصد اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔

مزید خبریں :