کاروبار
Time 30 ستمبر ، 2021

ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپےکے محصولات کا ہدف حاصل کرنےکیلئے پرامید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے  پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف با آ سانی پور ا کر لےگا، صرف ستمبرکے مہینے میں 31.2 فیصد  اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔

گذشتہ سال ستمبر میں 408 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک ہزار 59 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے تھے۔