01 اکتوبر ، 2021
جہلم: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پاگئے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا اور سعودی عرب کی جانب سے دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ رقم تیل کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 2019 میں سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر خام تیل فراہم کیا گیا تھا۔