15 فروری ، 2012
کوئٹہ…بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی رہنماء سنگت ثناء بلوچ کے قتل کے خلاف بی آر پی اور دیگر قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے آج دوسرے روزبھی بلوچستان کے بیشتر شہروں میں ہڑتال کی گئی۔خضدار سمیت مختلف علاقوں حب ،قلات ، مستونگ، سوراب اور دیگر علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ اہم تجارتی اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔جبکہ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام بینک، میڈیکل اسٹور ، اور پیٹرول پمپس، سمیت ہوٹل بھی بند ہیں۔قومی شاہراہ پر ہوٹل اور پیڑول پمپ کی بندش سے مسافروں اور گاڑی مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مسلسل دو دن دوکانوں کی بندش سے اشیاء خوردونوش کی حصولی میں صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔