کاروبار
Time 02 اکتوبر ، 2021

سندھ میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

ڈالرکی قدر اور ایل این جی کی قیمت بڑھنے پر سی این جی کے دام بڑھے/ فائل فوٹو
ڈالرکی قدر اور ایل این جی کی قیمت بڑھنے پر سی این جی کے دام بڑھے/ فائل فوٹو

پیٹرول، ایل پی جی اور ایل این جی کے بعد اب سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ فی کلو سی این جی کی قیمت کم از کم 180 روپے ہوگی، ڈالرکی قدر اور ایل این جی کی قیمت بڑھنے پر سی این جی کے دام بڑھے۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ آج سے پنجاب  اور سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت بڑھ گئی ہے، سندھ میں درآمدی گیس کی قیمت 15  اور پنجاب میں 8 روپے بڑھی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس اور ڈالر کے باعث اضافہ ہوا ہے۔

غیاث پراچہ نے حکومت سے فوری طور پر ٹیکسز میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔