پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2021

ملک میں ڈینگی بخار کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

پشاور کے دو اسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی— فوٹو:فائل
پشاور کے دو اسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی— فوٹو:فائل

ملک میں ڈینگی بخار کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے دو سرکاری اسپتالوں خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق دو سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 371 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 8 افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 263 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 108 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کیسز کی تعداد میں گزشتہ دو ہفتوں سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 463 افراد زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے اسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :