دنیا
Time 03 اکتوبر ، 2021

افغانستان میں ہتھیاروں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

افغانستان میں ہتھیاروں کی خرید وفروخت پر تاحکم ثانی پابندی لگادی گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے ملک بھر میں ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارودی مواد اوربغیرکاغذات گاڑیوں کی خریدو فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ کچھ غیرذمہ دار  افراد نے سرکاری دفاتر اور اہلکاروں سے ہتھیار اورگاڑیاں لی تھیں، واپسی کےعمل میں ان افراد نے ہتھیار اور گاڑیاں واپس نہیں کیں،  اب وہ لوگ ان ہتھیاروں اور گاڑیوں کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 وزارت دفاع کے مطابق تاحکم ثانی ہتھیار اوربغیرکاغذات گاڑیوں کی خرید و فروخت پرپابندی رہے گی۔

مزید خبریں :