پاکستان
Time 04 اکتوبر ، 2021

والد کی تدفین مزار کے احاطے شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں ہوگی: بیٹا عمر شریف

کراچی: مزار عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔

مزار انتظامیہ کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دی گئی ہے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد شریف کا کہنا ہےکہ والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کےمزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی، نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ و اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔

عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :