پاکستان
Time 04 اکتوبر ، 2021

عمر شریف کی نماز جنازہ بشیر فاروقی پڑھائیں گے، بیٹا جواد عمر

جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے— فوٹو: فائل
جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے— فوٹو: فائل

کراچی: عمرشریف کے بیٹے جواد عمر  کا کہنا ہے کہ ان کے مرحوم والد کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے حالانکہ گذشتہ روز عمر شریف کی بیوہ زرین غزل نے کہا تھا کہ انہوں نے مولانا تقی عثمانی سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی ہے۔

اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر نے کہا کہ بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کے روز 3 بجے ادا کی جائیگی۔

جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز زرین غزل نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ’میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔‘

مزید خبریں :