04 اکتوبر ، 2021
جہاں دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں وہیں کئی دیگر ایپلیکیشنز کی سروسز بھی دنیا بھر میں مبینہ طور پر متاثر ہیں۔
اسرائیلی صحافی امچائی اسٹین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک فہرست جاری کی جس میں انہوں نے کئی ایپلیکیشنز کو واضح کیا جنہیں مبینہ طور پر اس وقت بندش کا سامنا ہے۔
پوسٹ کے مطابق ٹک ٹاک ، اسنیپ چیٹ، ٹیلی گرام سمیت گوگل، ایپل، کرکٹ وائرلیس، ایمازون، اسپیکٹرم، ویریزون ، ٹی موبائل کی سروسز مبینہ طور پر متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں جس وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے متاثر ہوئیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔